18 جولائی 2013 - 19:30
اعضاء اخوان المسلمین کو روزہ رکھنا ضروری نہیں

اخوان المسلمین پارٹی کے رہنما نے اس پارٹی کے ممبروں سے اپیل کی ہے کہ محمد مرسی کو بر سر اقتدار واپس لانے کے لئے مکمل پیمانہ پر جنگ کی تیاری کے لئے روزہ رکھنے سے پرہیز کریں ۔

ابنا: اخوان المسلمین کے جنرل رہنما محمد بدیع نے اخوان المسلمین تنظیم کے ممبروں سے ماہ مبارک رمضان میں روزہ نہ رکھنے کی تاکید کی ہے اور محمد مرسی کی حکومت میں واپسی کے لئے مکمل پیمانہ پر جنگ کی تیاری کی اپیل کی ہے ۔

صہیونیستوں کے اس اخبار نے بیان کیا ہے : اخوان المسلمین کے جنرل رہبر نے اپنے سوشل نیٹ ورک سائیٹ ٹیوٹر پر تاکید کی ہے کہ اخوان المسلمین کے ممبر خدا کے راہ میں جنگ کر رہے ہیں اور مستقل قریب میں محمد مرسی کی حکومت کی واپسی کے لئے مکمل پیمانہ پر جنگ کو تیار ہیں اور محمد مرسی دوبارہ برسر اقتدار آئے نگے ، پس دین اسلام کے احکام کے مطابق جو مسلمان جنگ میں ہے اس کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

بدیع نے صرف اس مسئلہ پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ محمد مرسی کے خلاف فوجی بغاوت کو پیامبر اکرم (ص) کے بدر کی جنگ سے تشبیہ دی ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : اخوان المسلمین تنظیم کے ممبر 26 جولائی کو بدر کی دوسری جنگ کے لئے بدر کے جنگ کی سالگرد کے روز جنگ کے لئے تیار ہیں ۔

.....

/169